تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں عام لوگوں کے پھنسے ہونے کی وجہ سے تعداد زیادہ نظر آئی، جب کہ درحقیقت لبرٹی چوک پر صرف 2 سے 3 ہزار افراد ہی شامل ہوئے۔
تحریک انصاف کے لانگ مارچ کی ہوا لاہور میں ہی نکل گئی، اس حوالے سے لانگ مارچ میں شامل افراد اور گاڑیوں کی تعداد پر اسپیشل رپورٹ تیار کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق لبرٹی گول چکرلاہور پر صرف تین ہزار کے لگ بھگ افراد ہی لانگ مارچ میں شریک ہوئے، اور مارچ چند سو میٹر تک ہی روٹ کور کر سکا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لانگ مارچ میں مجموعی طور پر 22 ویگنیں، 19 کوسٹرز، 34 پراڈو، 4 بسیں، 66 کاریں، 20 ڈبل کیبن ڈالے اور 6 ٹرالر شامل تھے، جب کہ 3 ٹرکوں پر لائٹس اورساونڈ سسٹم نصب تھا۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے لانگ مارچ میں شامل گاڑیوں کی وجہ سےعام لوگ بھی لانگ مارچ میں پھنسے رہے، اور ان گاڑیوں اور عوام کو بھی لانگ مارچ کا حصہ بناکر پیش کیا گیا۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/H1KgnQl
0 Comments