Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

عمران خان کی نااہلی کے خلاف درخواست سماعت کے لئے مقرر

اسلام آباد ہائی کورٹ میں عمران خان کی نااہلی کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی ہے۔

عمران خان نے بیرسٹر علی ظفر کے توسط سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی۔

عمران خان نے کون سے تحائف کس قیمت میں لئے؟

درخواست میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کرپٹ پریکٹس کا فیصلہ کرنے کا اختیار نہیں رکھتا، اس لئے الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دیاجائے۔

عمران خان کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ کی رجسٹرار آفس نے متعدد اعتراضات لگادیے۔

رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے بائیو میٹرک تصدیق نہیں کرائی، نا ہی فیصلے کی مصدقہ نقل منسلک کی گئی ہے۔

بعدازاں درخواست کو سماعت کے لئے مقرر کردیا گیا، درخواست پر سماعت پیر کو ہوگی۔

الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز عمران خان کو توشہ خان ریفرنس میں نااہل قرار دیا تھا۔

الیکشن کمیشن نے عمران خان کو آئین کے آرٹیکل 63 پی کے تحت نااہل قرار دیا تھا۔

فیصلے میں کہا گیا کہ عمران خان کے مطابق تحائف 2 کروڑ 15 لاکھ 64 ہزار میں خریدے جب کہ کابینہ ڈویژن کےمطابق تحائف کی مالیت 10 کروڑ 79 لاکھ 43 ہزار تھی۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/w4uhSPl

Post a Comment

0 Comments