ٹی 20 ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں شاہین شاہ آفریدی کے یارکر سے اپنا پیر زخمی کرانے والے افغان بلے باز رحمت اللہ گُرباز کا بیان سامنے آگیا ہے۔
ٹی 20 ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں شاہین شاہ آفریدی کی تیز یارکر رحمت اللہ گرباز کے پیر میں لگی تھی۔
اس یارکر کے ہاتھوں ناصرف رحمت اللہ گرباز کو اہنی وکٹ گنوانی پڑی بلکہ انہیں میدان سے اپنے کھلاڑی کی کمر پر جانا پڑا۔
مزید پڑھیے: شاہین کے یارکر نے گرباز کی ایڑی توڑ ڈالی
رحمت اللہ گرباز کو اسپتال لے جایا گیا جہاں معائنے کے بعد معلوم ہوا کہ انہیں زیادہ گہری چوٹ نہیں لگی۔
افغان اوپنر نے ایک ٹوئٹ کے ذریعے حادثے پر پریشان ہونے اور نیک تمناؤں کا اظہار کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔
اپنی ٹوئٹ میں گرباز نے مزید کہا ہے کہ اللہ کی رحمت سے میں اب بالکل ٹھیک ہوں اور آنے والے میچوں میں کھیلنے کے لیے تیار ہوں۔
نواز کے شاٹ نے شان کواسپتال پہنچادیا
دوسری جانب افغان کرکٹ بورڈ کے حکام نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ ہفتے کو انگلینڈ کے خلاف میچ سے پہلے مکمل صحتیاب ہوجائیں گے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/4LMgC0q
0 Comments