وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان میں آئندہ عام انتخابات اکتوبر 2023 میں آئین و قانون کے مطابق ہوں گے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پاک چین دوستی کو 2013 میں نئے بندھن میں باندھا گیاجس کا نام سی پیک ہے،چین کے تعاون سے 5ہزار میگا واٹ سے زیادہ توانائی کے منصوبے لگائے گئے۔
احسن اقبال نے کہا کہ سی پیک کا آغاز ہوا تو دسمبر 2013 میں امید تھی کہ تیزی سےکام کریں گے، چین کے صدر نے 2014 میں پاکستان کے دورے کا اعلان کیا، اس وقت عمران خان نےلانگ مارچ کے ذریعے دورےکو ناکام بنایا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان کے وزراءنے جھوٹے الزامات لگا کر سی پیک ناکام کرنے کی کوشش کی، نومبر میں چینی صدر کا دوبارہ دورہ پاکستان متوقع ہے، جےسی سی اجلاس ناکام بنانے کے لئے عمران خان دوبارہ لانگ مارچ کی دھمکیاں دے رہےہیں۔
وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ سیلاب میں عمران خان نےمہم چلائی کہ کوئی پاکستان کی مددنہ کرے، عمران خان اسلام آباد میں لشکرکشی کرکے پاکستان کو عالمی سطح پر ناکام ریاست کی تصویر بناناچاہتے ہیں.
رہنما (ن) لیگ نے کہا کہ پاکستان میں الیکشن اکتوبر 2023 میں آئین و قانون کے مطابق ہوگا۔ اس سے پہلے الیکشن کا انعقاد ممکن نہیں ، عمران خان کی فرمائش پوری کرتےہوئے الیکشن کی تاریخ کااعلان کردیا،عمران خان اب دھرنے کو چھوڑیں الیکشن کی تیاری کریں۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/Z6dvo7X
0 Comments