عمران خان نے اپنے کینٹینر کے نیچے مرنے والی رپورٹر کے گھر والوں کو دلاسے کے سوا کچھ نہ دیا، جب کہ ایک شخص نے متاثرہ فیملی کو پچاس لاکھ روپے کا چیک دیا۔
گزشتہ روز تحریک انصاف کے لانگ کے کامونکی جاتے ہوئے راستے میں کنٹینر کے نیچے آکر نجی ٹی وی کی خاتون رپورٹر جاں بحق ہوگئی تھی، جس پر عمران خان نے ناصرف اپنے مارچ کو ختم کردیا۔
عمران خان مرحومہ صدف نعیم کے اہلخانہ سے تعزیت کیلئے ان کی رہائشگاہ پہنچے، ان کے خاندان والوں سے ملاقات کی اور دعا بھی کی، لیکن گھر والوں کو دلاسے کے سوا کچھ نہ دیا۔
دوسری جانب امریکی نژاد پاکستانی شخص تنویر احمد نے صدف نعیم کے شوہر نعیم بھٹی کے نام 50 لاکھ روپے کا چیک دیا۔
تنویر احمد نے سماء سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ 50 لاکھ کا امدادی چیک فقط میری طرف سے ہے، مخیر حضرات میدان میں آئیں اور متاثرہ فیملی کی مدد کریں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی اور پنجاب حکومتوں نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ میں کنٹینر کے نیچے آکر جاں بحق ہونے والی خاتون رپورٹر صدف نعیم کے لواحیقن کیلئے امداد کا اعلان کیا تھا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے مرحومہ خاتون رپورٹر کے اہل خانہ کیلئے 50 لاکھ روپے مالی امداد کا اعلان کیا اور متعلقہ حکام کو کارروائی مکمل کرکے چیک اہل خانہ کو دینے کی ہدایت کی۔
مزید پڑھیں: عمران خان کے کنٹینر کے نیچے آکر خاتون صحافی جاں بحق
وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے بھی صوبائی حکومت کی جانب سے صدف کے اہل خانہ کیلئے 25 لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا، اور ترجمان وزیراعلیٰ وپنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ کے مطابق محکمہ ڈی جی پی آر کی جانب سے صدف کے اہل خانہ کو 10 لاکھ الگ سے دیئے جائیں گے، پنجاب حکومت مرحومہ کےبچوں کی بھی کفالت کرے گی۔
بعد ازاں وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کے بیٹے چوہدری مونس الہٰی نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ عمران خان کی ہدایت پر امدادی رقم 25 سے بڑھاکر 50 لاکھ روپے کردی گئی ہے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/YK82ncw
0 Comments