نیپرا نے بجلی کی قیمت ميں 9 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔
نیپرا نے ملک بھر میں بجلی کی قیمت میں 9 پیسے اضافے کی منظوری دے دی ہے، جس کا اطلاق اکتوبر کے بلوں میں پر ہوگا، اور اس اضافے سے صارفین پر ایک ارب 10 کروڑ کا بوجھ پڑے گا۔
نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سی پی پی اے نے 20 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی، ٹیرف میں اضافہ ستمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔
نیپرا کا کہنا ہے کہ ڈیٹا کی ابتدائی جانچ پڑتال کے مطابق 9 پیسے فی یونٹ اضافہ بنتا ہے، تاہم اس اضافے کا اطلاق کے اليکٹرک،لائف لائن اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر نہيں ہوگا۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/1ov5Ahu
0 Comments