Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

ٹیکس وصولی؛ ایف بی آر نے ملکی تاریخ کا نیا ریکارڈ قائم کردیا

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (Federal Board of Revenue) نے ٹیکس اور محصولات کی وصولی کا نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔

حکومت نے رواں مالی سال (2022-23) کے بجٹ میں ٹیکس وصولیوں کا تخمینہ 7 ہزار 4 ارب روپے لگایا ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR) نے اکتوبر میں ہی ٹیکسوں کی مد میں 2000 ارب روپے کی وصولی کا ہدف حاصل کرلیا ہے۔

گزشتہ مالی سال 2000 ارب روپے کی ٹیکس وصولی کا ہدف نومبر میں حاصل کیا گیا تھا۔ اس طرح ایف بی آر نے اہم ترین ہدف ایک ماہ پہلے ہی حاصل کرلیا۔

چٸیرمین ایف بی آر عاصم احمد نے ایف بی آر کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے امید کا اظہار کیا ہے کہ ادارہ رواں مالی سال کے لئے مقرر کردہ ٹیکس اہداف حاصل کرلے گا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/z4piCd0

Post a Comment

0 Comments