وفاقی وزیر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کو مضبوط بنانے میں آئی ٹی سیکٹر اہم کردار ادا کر سکتا ہے، اور حکومت اس شعبے کی حقیقی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کیلئے پرعزم ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ اور ریونیو سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت وزیر اعظم کی ٹاسک فورس برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) اور ٹیلی کام کا فنانس ڈویژن میں اجلاس ہوا.
اجلاس میں وفاقی وزیر برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام سید امین الحق، وزیراعظم کے معاونین شیزا فاطمہ، طارق باجوہ، گورنر اسٹیٹ بینک، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام، چیئرمین ایف بی آر، چیئر مین پی ٹی اے اور دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں آئی ٹی سیکٹر کی کم ہوتی ہوئی برآمدات سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا، برآمدات بڑھانے اور اس شعبہ کو ترقی کی راہ پر لانے کے اقدامات پر غور کیا گیا۔
وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے آئی ٹی سیکٹر کی ترقی اور برآمدات بڑھانے کیلئے اقدامات کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ آئی ٹی کا شعبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، اور اس شعبے کی حقیقی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کیلئے پرعزم ہے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ٹی سیکٹر میں ترقی کے بے پناہ امکانات ہیں، یہ پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔
اسحاق ڈار نے وزارت آئی ٹی اینڈ ٹی کی تجاویز پر غور کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ آئی ٹی کے شعبہ کی سہولت اور آسانی کے لیے اقدامات کریں اور اس شعبہ کی برآمدات کی حوصلہ افزائی کے لیے رکاوٹوں کو دور کریں۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/UkVfnMu
0 Comments