Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

’’عمران خان تاحیات نااہل بھی ہوسکتے ہیں‘‘

قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان 3 سے 5 سال تک جب کہ تاحیات بھی نااہل ہوسکتے ہیں۔

توشہ خانہ سے کوڑی کے داموں تحائف خریدنے اور مفت اٹھانے والے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے حوالے سے قانونی ماہرین نے خبردارکیا ہے کہ عمران خان 3 سے 5 سال کی نااہلی ہوسکتی ہے، جب کہ سابق وزیراعظم الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف ہائی کورٹ یا سپریم کورٹ میں اپیل بھی دائر کرسکتے ہیں۔

ممتاز ماہر قانون خالد اسحاق کا کہنا ہے کہ عمران خان توشہ خانہ کیس میں تاحیات نااہل ہوسکتے ہیں، اور ان پر 62 ون ایف کا اطلاق ہوسکتا ہے۔

سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد کا کہنا ہے کہ عمران خان 3 سے 5 سال کیلئےنااہل ہوسکتےہیں، جب کہ وہ الیکشن کمیشن کے فیصلے خلاف ہائی کورٹ، سپریم کورٹ میں بھی جاسکتے ہیں۔

ماہر قانون ایڈووکیٹ خالد اسحاق نے یہ بھی کہا ہے کہ عمران خان کا یہ بیان ’‘ ہاں! میں نے گھڑیاں بیچیں اور بہت سے تحفے تحائف کے سودے بھی کیے’’ یہ اعتراف ہی اُن پر نااہلی کی تلوار چلانے کیلئے کافی ہے، کیوں کہ یہ قومی امانت میں خیانت ہے اور ایسا کرنے پر 62 ون ایف کے اطلاق کا بھی امکان ہے۔

سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے مزید کہا ہے کہ یہ معاملہ سیشن جج کو بھیجنے کے بجائے زیادہ امکان عمران خان کی نااہلی کا ہی ہے، عمران خان نے ایک نہیں ۔ لگاتار دو سال اپنی وزارت عظمیٰ کے دوران گوشوارے تو ظاہر کیے لیکن مگر اُن میں توشہ خانے کے سودوں کو ظاہر نہیں کیا۔ یعنی قومی امانت میں خیانت ہی نہیں کی بلکہ اُسے چھپایا بھی ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/E76KCnt

Post a Comment

0 Comments