Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

حکومت کا ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ

حکومتی اتحادی جماعتوں نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

حکمران اتحاد نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا آفریدی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کرلیا ہے، اور ذرائع کا کہنا ہے کہ 50 سے زائد سینیٹرز مرزا آفریدی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے لئے تیار ہیں۔

ذرائع کے مطابق اس وقت تحریک عدم اعتماد لانے کے لئے حکمران اتحاد کے پاس واضح اکثریت ہے، جب کہ پی ٹی آئی کو صرف 33 ارکان کی حمایت حاصل ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کسی بھی وقت سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کروا دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق اے این پی اور جے یو آئی ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا عہدہ لینے کيلئےسرگرم ہیں، تاہم عدم اعتماد کامیاب ہونے کی صورت میں نئے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا فیصلہ حکمران اتحاد کرے گا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/60KAbXH

Post a Comment

0 Comments