Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

پاکستان میں مہنگائی کی وجہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے ہیں، احسن اقبال

وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدوں کی وجہ سے پاکستان کو مہنگائی کا سامنا ہے۔

اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ آبی وسائل کے لیے وفاقی ترقیاتی پروگرام میں 12 فیصد بجٹ رکھا گیا ہے، دو میگا ڈیم دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم پر کام شروع کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ نئے ڈیموں سے پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت بہتر ہوگی، انرجی سیکیورٹی کے لیے ماحول دوست ہائیڈرو پاور منصوبے لگائے جا رہے ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث پاکستان کو اربوں روپے نقصان اٹھانا پڑا، پاکستان کا شمار موسمیاتی تبدیلی سے متاثر ہونے والے دس اولین ملکوں میں ہوتا ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ سیلاب سے تین کروڑ سے زیادہ آبادی متاثر ہوئی اور اربوں روپے کا انفراسٹرکچر تباہ ہوا، پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے بچانے کے لیے سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے۔

اسلام آباد میں ہی ایک اور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدوں کی وجہ سے پاکستان کو مہنگائی کا سامنا ہے، پاکستان کو مستقل ترقی کیلئے پائیدار بنیادوں پر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/FLOVG0T

Post a Comment

0 Comments