وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے وزیراعظم شہباز شريف کو خط لکھ کر 10 لاکھ ٹن گندم فراہمی کا مطالبہ کردیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ نے وزیراعظم شہبازشریف کو خط لکھا ہے اور اس میں وفاقی حکومت سے پنجاب کو 10 لاکھ ٹن گندم فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔
وزیراعلیٰ نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ پنجاب کو 3 لاکھ میٹرک ٹن گندم فوری فراہم کی جائے، اور باقی 7 لاکھ ميٹرک ٹن گندم بھی مرحلہ وار فراہم کی جائے۔
خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ اس حوالے سے وزرات نیشنل فوڈ سیکیورٹی اور پاسکو کو ضرورت ہدایات جاری کی جائیں، اور پنجاب میں گندم کی فراہمی کيلئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/4k2rbC7
0 Comments