Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

چینی سرمایہ کاری سے پاکستان میں توانائی کا بحران ختم ہوا، وزیر اعظم

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چینی سرمایہ کاری کے نتیجے میں پاکستان میں توانائی کے بحران کاخاتمہ ہوا۔

اسلام آباد میں تقریب کے خطاب کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ وہ پہلے پاکستان چائنہ بزنس اینڈ انویسٹمنٹ فورم کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، پرامیدہوں کہ یہ فورم دونوں ملکوں میں تجارت کے فروغ میں کردار ادا کرےگا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ چین دنیاکی دوسری بڑی معیشت اور پاکستان میں بڑا سرمایہ کار ہے، سی پیک گیم چینجر منصوبہ ہے، چین سی پیک منصوبوں کے تحت پاکستان میں اربوں روپےکی سرمایہ کاری کررہا ہے۔

چین کی سرمایہ کاری کے حوالے سے وزیر اعظم نے کہا کہ چینی سرمایہ کاری کےنتیجےمیں پاکستان میں توانائی کے بحران کاخاتمہ ہوا۔ صنعت اور زراعت کے شعبے میں بھی بہتری آرہی ہے۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ چین نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لئے امدادی سامان فراہم کیا، سیلاب متاثرین کے لئے مدد پر چین کے شکرگزار ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف کل چین کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے، منصب سنبھالنے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کا پہلا دورہ چین ہے، شہباز شریف کو دعوت چین کی ریاستی کونسل کے وزیراعظم نے دی تھی۔

شہباز شریف چینی صدر کے انتخاب کے بعد دورہ کرنے والے اولین رہنما ہیں، وزیر اعظم کے ساتھ اعلیٰ سطح کا وفد بھی چین جائے گا، وزیر اعظم شہباز شریف چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/NF5C1fW

Post a Comment

0 Comments