Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

جرائم پیشہ عناصر مسلح جتھوں کی صورت میں لانگ مارچ میں شریک ہوں گے، خفیہ ایجنسی کی رپورٹ

انٹیلی جنس ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ تحریک انصاف کا لانگ مارچ خونی ہوسکتا ہے، چند جرائم پیشہ عناصر مسلح جتھوں کی صورت مظاہرین بن کر مارچ میں شامل ہوں گے۔

تحریک انصاف کا آج سے شروع ہونے والا 8 دن کا لانگ مارچ خونی بننے کا خدشہ ہے، یہ سنگین حقائق انٹیلی جنس ذرائع نے حکومت کو بھیج دیئے ہیں۔

خفیہ ایجنسی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عمران خان کے لانگ مارچ میں مسلح اشتہاری اور جرائم پیشہ عناصر جتھوں کی صورت میں مظاہرین بن کر شامل ہوں گے، جن کی تخریبی کارروائی سے خود شرکاء کی جان خطرے میں پڑنے کا خدشہ ہے۔

انٹیلی جنس ذرائع کی جانب سے حکومت کو بھجوائی گئی سنگین خطرات سے متعلق رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مسلح گینگز لانے میں تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور، شہریار آفریدی، قاسم سوری جیسے رہنما مبینہ طور پر ملوث ہیں۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے مارچ میں پہلے بھی مسلح افراد اور اسلحہ پکڑا جا چکا ہے، اور اب پھر گجرات، لاہور کے مضافات، اٹک، پشاور، گجر گڑھی، باڑہ اور بڈھا بیر سمیت کئی علاقوں سے مسلح جتھے پہنچنے کا خطرہ ہے، اور اس صورتحال کا فائدہ دہشتگرد تنظیمیں بھی اٹھا سکتی ہیں۔

رپورٹ میں یہ انکشاف بھی ہوا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے دفتر کو جرائم پیشہ عناصر کی سہولت کاری کیلئے استعمال کیا جارہا ہے، اور صوبائی حکومت کی سرپرستی سے ہونے والی گڑ بڑ پر قابو پانے میں مشکلات پیش آسکتی ہیں، جب کہ تخریبی عناصر کی موجودگی سے امن و امان کی خطرناک صورتحال پیدا ہونے کا اندیشہ ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/s2ISoun

Post a Comment

0 Comments