Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

سپریم کورٹ نے پارک ویو ہاؤسنگ سوسائٹی کا این او سی بحال کردیا

سپریم کورٹ نے پارک ویو ہاؤسنگ سوسائٹی کا این او سی بحال کرتے ہوئے انتظامیہ کے خلاف اندراج مقدمہ کے فیصلے معطل کردیئے۔

سپریم کورٹ کی جانب سے پارک ويو ہاؤسنگ سوسائٹی کو بڑا ریلیف مل گیا ہے، اور عدالت عظمیٰ نے پارک ویو ہاؤسنگ سوسائٹی کے این او سی کی منسوخی اور سوسائٹی انتظامیہ کے خلاف اندراج مقدمہ کے فیصلے معطل کر دیئے ہیں۔

چيف جسٹس عمر عطا بنديال کی سربراہی ميں تين رکنی بينچ نے حکم امتناع جاری کرتے ہوئے پارک ویو ہاؤسنگ سوسائٹی کا این او سی بحال کردیا اور سی ڈی اے کو پارک ویو کے خلاف کسی بھی کارروائی سے روک دیا ہے۔

عدالت نے پارک ويو کے این او سی کی منسوخی اور اندارج مقدمہ کے فیصلے معطل کرتے ہوئے معاملہ چیئرمین سی ڈی اے کو بھجوا دیا ہے، اور ہدايت کی ہے کہ وہ زمینی حقائق کا جائزہ لے کر رپورٹ پیش کریں۔

عدالت نے کيس کی مزید سماعت ايک ماہ کيلئے ملتوی کر دی ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/E64CspN

Post a Comment

0 Comments