قومی ٹی 20 ٹیم میں ون ڈاؤن پوزیشن پر کھلینے والے بیٹر فخر زمان پاک بھارت ٹاکرے سے باہر ہوگئے ہیں۔
فخر زمان انجری کے باعث انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز اور نیوزی لینڈ میں کھیلی گئی سہہ ملکی سیریز میں حصہ نہیں لے سکے تھے۔
دونوں سیریز میں مڈل آرڈر کی ناکامی کے باعث پی سی بی نے فخر زمان کو ٹی 20 ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کیا تھا۔
فخر زمان انجری سے مکمل صحت یاب نہ ہوسکے، ٹیم کے فزیو اور ڈاکٹرز نے فخر زمان کو آرام کا مشورہ دیا ہے۔ جس کی وجہ سےھ اب وہ اتوار کو بھارت کے خلاف انتہائی اہم میچ میں قومی پلئینگ الیون میں شامل نہیں ہوں گے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/s6pgA2Q
0 Comments