میلبرن میں پریکٹس کے دوران قومی ٹیم کے ون ڈاؤن بیٹر شان مسعود زخمی ہوگئے ہیں۔
ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کا پہلا مقابلہ بھارت سے اتوار کے روز ہوگا۔ جمعے کے روز میلبرن میں قومی کرکٹ ٹیم پریکٹس کررہی تھی۔
محمد نواز بیٹنگ پریکٹس کررہے تھے کہ ان کی جانب سے ایک جاندار شاٹ کھیلا گیا۔ گیند انتہائی تیزی سے قریب ہی کھڑے شان مسعود کی گردن پر جالگی۔
گیند لگنے پر شان مسعود کافی دیر زمین پر لیٹے رہے۔
شاہین کے یارکر نے گُرباز کی ایڑی توڑ ڈالی
شان مسعود کو ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید علاج کے لئے قریبی اسپتال لے جایا گیا۔
پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ شان مسعود کی حالت بظاہر ٹھیک لگ رہی ہے لیکن صورت حال کا صحیح اندازہ مکمل طبی معائنے کے بعد ہی ہوسکے گا۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/wEZn6Ig
0 Comments