معروف غیر سیاسی تنظیم پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف لیجسلیٹیو ڈیولپمنٹ اینڈ ٹرانسپرنسی (Pakistan Institute of Legislative Development and Transparency) کے سربراہ احمد بلال محبوب نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان نے دس کروڑ 47 لاکھ 80 ہزار کے تحائف صرف تین کروڑ اناسی لاکھ روپے حاصل کیے ۔
اپنی ٹوئٹ میں احمد بلال نے لکھا کہ الیکشن کمیشن کے حکم نامے کے مطابق توشہ خانہ کے تحائف کی فہرست سے پتہ چلتا ہے کہ 2018 سے 2021 کے دوران 3 سال میں عمران خان کو 14 کروڑ 80 لاکھ روپے کے 160 تحائف ملے۔
احمد بلال نے لکھا کہ پی ٹی آئی چیئرمین کی جانب سے پاس رکھے گئے تحائف کی کل مالیت 10 کروڑ 47 لاکھ روپے بنتی ہے، عمران خان نے 55 تحائف مفت اور 53 تحائف 3 کروڑ 79 لاکھ روپے ادا کر کے اپنے پاس رکھے۔ حکومت کو ادا کی گئی رقم تخمینہ شدہ قیمت کا 27 فیصد ہے۔
سربراہ پلڈاٹ کا مزید کہنا تھا کہ ماضی کے تمام حکمرانوں خاص طور پر پرویز مشرف، نواز شریف اور آصف زرداری کو ملنے والے تحائف کی تفصیلات کابینہ ڈویژن کی ویب سائٹ کے ذریعے سامنے لائی جائیں۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/a97r2SE
0 Comments