وزیر محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ 26 نومبر کو عمران خان کو سیاسی قبر میں دفن کردیا جائے گا۔
کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران سعید غنی نے کہا کہ عمران خان نے توشہ خانے سے دس کروڑ روپے مالیت کی ہیرے جواہرات سے جڑی اشیا پانچ کروڑ روپے میں خرید لیں، عمران خان نے دوست ممالک سے ملنے والے تحائف فروخت کر دیے۔
صوبائی وزیر محنت نے کہا کہ عمران خان اور بھارتی میڈیا ایک پیج پر ہیں، عمران خان کی باتوں پرمودی بھنگڑے ڈالتا ہے، عمران خان ملکی سلامتی کے لئے خطرہ ہے اسے گرفتار کیا جائے۔
سعید غنی نے کہا کہ پنڈی پلان پر عمل شروع ہوگیا ہے، 26 نومبر کو عمران خان کو سیاسی قبرمیں دفن کردیا جائے گا۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/hQAy4wY
0 Comments