Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

عمران خان کو 4سال اسٹیبلشمنٹ اورعدلیہ کی مکمل سپورٹ رہی،احسن اقبال

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال ( Ahsan Iqbal ) کا کہنا ہے کہ عمران خان نے 22 سال گالم گلوچ اور پگڑیاں اچھالنے کی سیاست کی، عمران خان کو چار سال اسٹیبلشمنٹ اور عدلیہ کی مکمل سپورٹ رہی، یہ لوگ چار سالوں میں ملک کو ایک منصوبہ بھی نہ دے سکے۔

سما کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ سیاسی لانگ مارچ اور دھرنوں سے معاشی اصلاحات ممکن نہیں۔ عمران خان گالم گلوچ اور پگڑیاں اچھالنا چھوڑیں۔ منفی سیاست کے بجائے مثبت سیاست کا آغاز کریں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو چار سال اسٹیبلشمنٹ اور عدلیہ کی مکمل سپورٹ رہی، پی ٹی آئی خیبر سے کراچی تک کوئی ایک قومی منصوبہ نہ دے سکی، سابق حکومت نے فنڈز سیاست کی نظر کیے، ہمارے پاس فنڈز کی قلت ہے۔

موجودہ حکومت کی حکمت عملی کا ذکر کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے دس سالہ قومی معاشی ایجنڈے کی تجویز بھی دی۔

انہوں نے کہا کہ دو تین سال میں ترقیاتی بجٹ دوگنا نہ کیا تو اندرونی سیکیورٹی کمپرومائز ہو جائے گی۔ پانچ سال میں برآمدات سو ارب ڈالر نہ ہوئیں تو ملک قرضوں کی ادائیگی کی دلدل میں دھنس جائے گا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/u3Dl8dN

Post a Comment

0 Comments