Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

چین کا سیلاب سمیت دیگر مسائل پرپاکستان کیساتھ تعاون جاری رکھنے پراتفاق

وفاقی وزیر خزانہ اور سینیٹر اسحاق ڈار سے پاکستان میں چین کے سفیر نے جمعہ 25 نومبر کو ملاقات کی۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے چین کے سفیر رونگ نونگ نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور چین کے درمیان اقتصادی اور مالی شعبے میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چینی سفیر نے سیلاب سمیت مشکل حالات میں پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کا یقین دلایا۔

وزیر خزانہ نے چین کے سفیر کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔ اسحاق ڈار نے پاکستان کو درپیش سیلاب کے اثرات پر روشنی ڈالی جس نے بنیادی ڈھانچے، زراعت، زندگی اور املاک کو بڑے پیمانے پر متاثر کیا ہے۔

انہوں نے چینی حکومت کی طرف سے کی جانے والی معاونت کو سراہا۔ چین نے اس آزمائش کے وقت میں احساس دلایا کہ موجودہ حکومت مالی اور مالیاتی استحکام کو یقینی بنا کر عوام کی زندگی کو آسان بنانے کے لیے مختلف اقدامات کر رہی ہے۔

چین کے سفیر نے مشکل کی اس گھڑی میں چینی حکومت کی جانب سے پاکستان کے ساتھ مسلسل تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ چین اس مشکل وقت میں پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/XpLfZxr

Post a Comment

0 Comments