نئی عسکری قیادت نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہبازشریف سے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں۔
صدر مملکت عارف علوی نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو مبارکباد دی۔ ملاقات میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور آرمی چیف وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ملے۔ وزیراعظم نے جنرل ساحر شمشاد مرزا اور جنرل عاصم منیر کو مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
الگ الگ ہونے والی ملاقاتوں میں ملکی سلامتی سے متعلق اہم امور پر بھی گفتگو کی گئی۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے عفریت سے نمٹنے میں پاک فوج کے کردارپر قوم کو فخرہے، آپ کی قیادت میں فوج سیکیورٹی چیلنجز کا مزید بہتر طریقے سے مقابلہ کریگی۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/zlkSCGu
0 Comments