Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

کے پی اسمبلی کے ارکان نے استعفے اسپیکر کی بجائے وزیر اعلیٰ کو ارسال کر دئیے

تحریک انصاف کے کے پی اسمبلی کے ارکان نے اسپیکر کو استعفے دینے کے بجائے وزیراعلیٰ کو ارسال کردیئے۔

تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی استعفوں کے معاملے پر تذبذب کا شکار ہوگئے ہیں، یہ ان کی ’’لاعلمی‘‘ ہے یا کوئی ’’ڈرامہ بازی‘‘ اس حوالے تو کچھ نہیں کہا جاسکتا، لیکن کچھ ارکان وزیراعلیٰ کو اپنے استعفے بھیج رہے ہیں، اور کوئی اسپیکر اسمبلی کو ارسال کررہا ہے۔

تحریک انصاف کے ایم پی اے گران اللہ، فیصل امین اور وزیر زادہ نے وزیر اعلیٰ محمود خان کے نام استعفے لکھے ہیں، جب کہ ڈپٹی سپیکر اور خاتون ایم پی اے آسیہ خٹک نے اپنے استعفے اسپیکر اسمبلی کے نام ارسال کردیئے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے دیگر ارکان کا کہنا ہے کہ پارٹی کی جانب سے تو استعفے دینے کی ہدایت ہی نہیں کی گئی، اور نہ ہی اسمبلی تحلیل کےلئے استعفے دینے کی ضرورت ہے۔

آئین کے ارٹیکل 112 کے شق 1 کے تحت کسی بھی اسمبلی کا وزیر اعلی اپنے صوبے کے گورنر کو اسمبلی تحلیل کرنے کی ایڈوائس دے سکتا ہے، اور اگر گورنر کی جانب سے دستخط نہیں بھی ہوتے تو 48 گھنٹوں کے بعد اسمبلی تحلیل ہوجائے گی۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/anr6uog

Post a Comment

0 Comments