Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

پاکستان میں پیڈ گوگل ایپلی کیشن سروسز معطل ہونے کا خدشہ

ملک میں گوگل ایپلی کیشن کی ممکنہ بندش پر وفاقی وزیرآئی ٹی و ٹیلی کام امین الحق نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو خط لکھ دیا ہے۔

وزیرخزانہ معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے اسٹیٹ بینک کو ادائیگی جاری رکھنے کی ہدایت کریں وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کام امین الحق کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ کچھ روز قبل تمام ٹیلی کام آپریٹرز کی جانب سے وزارت آئی ٹی کو خط لکھا گیا تھا، جس میں اسٹیٹ بینک کی جانب سے گوگل کو ادائیگی روکنے کے حوالے سے خدشات کا اظہار کیا گیا تھا۔

وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ معاملے کی سنگینی پر تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد وزارت خزانہ کو مراسلہ لکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر امین الحق کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے ادائیگی روکنے سے پاکستان میں پیڈ گوگل ایپلی کیشن سروسز معطل ہوجائیں گی، اور صرف فری گوگل ایپلی کیشنز کی سروسز برقرار رہیں گی۔

امیں الحق کا کہنا تھا کہ ٹیلی کام انڈسٹری پہلے ہی مشکلات کا شکار ہے اس طرح کے فیصلے معاملات مزید خراب کرسکتے ہیں، جب کہ بین الاقوامی اداروں کو ادائیگی روکنے کا عمل پاکستان کی ساکھ متاثر کرسکتا ہے۔

وفاقی وزیر آئی ٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے اسٹیٹ بینک کو ادائیگی جاری رکھنے کی ہدایت کریں۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/GWmPwKZ

Post a Comment

0 Comments