Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

آرمی چیف کے اہلخانہ کی ٹیکس معلومات لیک ہونے پر وزیرخزانہ کا نوٹس

وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کے اہلخانہ کی ٹیکس معلومات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا۔

وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کے اہلخانہ کی ٹیکس معلومات غیر قانونی اور غیرضروری لیک ہونے کا سخت نوٹس لے لیا ہے۔

وزیرخزانہ کا کہنا ہے کہ یہ ٹیکس معلومات کی مکمل رازداری کی مکمل خلاف ورزی ہے، نامعلوم عہدیداروں کی جانب سے سنگین کوتاہی کی تحقیقات کی جائیں گی۔

وزیرخزانہ نے وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق پاشا کو فوری تحقیقات کی ہدایت کردی ہے، اور کہا ہے کہ ذمہ داروں کا تعین کرکے 24 گھنٹے میں رپورٹ پیش کریں۔ وزیرخزانہ نے ٹیکس قوانین اور ایف بی آر ڈیٹا کی خلاف ورزی کی تحقیقات کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

واضح رہے کہ ایک ویب سائیٹ پر آرمی چیف کے اہل خانہ کے اثاثوں کے حوالے سے رپورٹ شائع ہوئی تھی۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/Ux3vjOn

Post a Comment

0 Comments