Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

ریلوے کے لیے جدید بوگیاں پاکستان پہنچا دی گئیں

ریلے سے کئے چین سے منگوائی گئیں جدید ترین بوگیاں پاکستان پہنچادی گئی ہیں۔

سنگاپور سے آنے والا خصوصی مال بردار جہاز کراچی کی بندرگاہ کی گودی نمبر 24، 25 پر لنگرانداز ہے۔

جہاز کے ذریعے پاکستان ریلوے کے لئے 46 جدید ترین بوگیاں لائی گئیں ہیں۔

ان بوگیوں سے ریلوے کے مسافروں کو آرام دہ سفری سہولیات کی فراہمی میں مدد ملے گی۔

واضح رہے کہ رواں ماہ پاکستان اور چین کے درمیان کراچی سے پشاور تک کے ریلوے نظام (ایم ایل ون) کو جدید خطوط پر استوار کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

مین لائن 1 (ایم ایل ون) منصوبے کو سی پیک فریم ورک کے تحت شروع کیا جائے گا، جس پر 9 ارب ڈالر سے زائد لاگت آئے گی۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/ZH6OdAU

Post a Comment

0 Comments