Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر نیپرا نے بجلی سستی کردی

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (National Electric Power Regulatory Authority) کے سامنے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (Central Power Purchasing Agency) کو لینے کے دینے پڑ گئے۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (CPPA) نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (NEPRA) سے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 24 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی تھی۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (NEPRA) کے چیئرمین توصیف ایچ فاروقی کی سربراہی میں سی سی پی اے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

سماعت کے دوران سی پی پی اے حکام نے مؤقف اپنایا کہ اکتوبر میں دس ارب 37 کروڑ 72 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی۔ پیشگی لاگت 9 روپے 17 پیسے تھی جبکہ بجلی بنانے پر خرچہ 9 روپے 41 پیسے آیا۔ اس لئے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں صارفین سے بجلی کی قیمت 24 پیسے فی یونٹ زائد وصول کی جائے۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کو نیپرا میں لینے کے دینے پڑ گئے، سماعت کے دوران سی پی پی اے کے حکام نیپرا کو مطمئن نہ کرسکے، اور نتیجے میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر نیپرا نے الٹا عوام کو ریلیف دے دیا۔

نیپرا حکام کا کہنا تھا کہ میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی سے صارفین سے 30 کروڑ 36 لاکھ روپے اضافی وصول کئے گئے۔ ایل این جی کی قلت سے 25 کروڑ 98 لاکھ روپے کا بوجھ پڑا۔ 3 سال میں ایل این جی کی قلت صارفین پر 40 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈال چکی۔

نیپرا نے اکتوبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 32 پیسے فی یونٹ سستی کردی، فیصلے کا اطلاق لائف لائن، 300 یونٹس ماہانہ استعمال کرنے والے گھریلو اور کے الیکڑک صارفین پر نہیں ہوگا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/dfIgH5W

Post a Comment

0 Comments