Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

پنجاب حکومت عمران خان کی امانت ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان اسمبلیاں توڑنے کا کہیں گے تو ایک منٹ کی دیر نہیں ہوگی۔

اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت عمران خان کی امانت ہے، ہم وضع دار لوگ ہیں جس کے ساتھ چلتے ہیں اس کا ساتھ نہیں چھوڑتے، اسمبلیوں سے جب استعفے دئیے تو شہباز شریف کی 27 کلومیٹر کی حکومت 27 گھنٹے بھی نہیں چل سکے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نےعمران خان کو ایک نئی زندگی عطا کی ہے جبکہ عمران خان کی سیاسی حکمت عملی بھی فیصلہ کن راؤنڈ میں داخل ہوگئی ہے۔

پرویزالہیٰ نے مزید کہا کہ اس ملک میں دین کی حکمرانی ہو گی اور ایسے کام ہوں گے جس سے عام اور غریب آدمی اور ان کے بچوں کو فائدہ ہوا، اس کی ابتدا پنجاب سے ہو چکی ہے کینسر کا علاج بھی انشاء اللہ فری ہو گا، انشاء اللہ روز ایک نئی چیز نظر آئے گی جس کا فائدہ عام آدمی غریب آدمی کو ہو گا۔

خیال رہے کہ راولپنڈی میں ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے جلسے میں عمران خان نے کہا تھا کہ ملک مشکل حالات میں ہے، اسلام آباد نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے، سری لنکا والے حالات نہیں چاہتا ، فیصلہ کیا ہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کی اسمبلیوں سے نکل جائیں گے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/RLxoWOi

Post a Comment

0 Comments