پی ٹی آئی کے پاور شو سے پہلے ہی جڑواں شہروں کی اہم اور مصروف ترین رابطہ سڑکیں بند ہونے پر پریشان شہری تحریک انصاف پر برس پڑے۔
تحریک انصاف کے پاور شو سے پہلے ہی جڑواں شہروں کی اہم اور مصروف ترین رابطہ سڑکیں بند کردی گئی ہیں، اور راستوں کی بندش سے شہری محصور ہو گئے ہیں۔
فیض آباد تا شمس آباد راستہ بند ہونے کی وجہ سے متبادل راستوں پر شدید ٹریفک جام سے شہریوں کو بڑی مشکلات کا سامنا ہے، دوسری جانب میٹرو بس انتظامیہ نے تاحکم ثانی سروس بند رکھنے کا اعلان کررکھا ہے۔
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے تحصیل راولپنڈی اور اسلام آباد میں آج ہونے والے امتحانات 14 دسمبر تک ملتوی کردیئے ہیں۔
پریشان شہری تحریک انصاف پر شدید برہم ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی سیاست نے ناک میں دم کردیا ان کا آزادی مارچ عوام کے لیے درد سر بن گیا ہے۔
آئے روز احتجاج کی زد پر رہنے والے جڑواں شہروں کے مکین ایک بار پھر مشکل میں پھنس گئے ہیں، راستوں کی بندش سے شہری محصور ہو کر رہ گئے ہیں، اور ایک خاتون شہری نے کہا کہ میں ٹیچر ہوں میں نے اسکول جانا ہے تو کیسے جاؤں، سارے راستے بند کیے ہوئے ہیں۔
جڑواں شہروں کا فیض آباد تا شمس آباد سب سے اہم اور مصروف ترین راستہ بند کردیا گیا ہے، اسلام آباد کی طرف آنے جانے والی دیگر سڑکوں پر بھی کنٹینر رکھ دئیے گئے ہیں، جس پر عوام کا کہنا ہے کہ ہر طرف کنٹینر ہی کنٹنیر ہیں، کوئی راستہ نہیں ہے، سمجھ نہیں آرہا کہ کیا کریں، یہاں کے مقامی افراد کے لیے تو راستے کھلے ہونے چاہیے، کوئی بندہ بیمار ہوتا ہے یا کوئی دوسری پریشانی ہوتی ہے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/rOpdcoB
0 Comments