لاہورمیں کورونا ویکسینیشن سنٹرز کے قیام میں 21 کروڑروپے کی مالی بے ضابطگیاں سامنے آگئیں۔
پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں کورونا ویکسینیشن سنٹرز کے قیام میں لگنے والی رقوم کے حوالے سے آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ لاہور میں صرف 6 کورونا ویکسینیشن سینٹرز کے قیام میں 21 کروڑروپے کی مالی بے ضابطگیاں کی گئیں۔
رپورٹ کے مطابق پی ڈی ایم اے لاہور نے اسٹاک میں ٹینٹ ہونے کے باوجود بھی 6 کروڑ روپے خرچ کر دیئے، جب کہ اسٹاک میں ہونے کے باوجود 95 لاکھ روپے کے سینیٹائزر دوبارہ خریدے گئے۔
دستاویزات میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ معاہدے سے ہٹ کر کنٹریکٹرز کو پیٹرول کی مد میں 78 لاکھ روپے ادا کر دئیے گئے، جب کہ پی ڈی ایم اے نے کنٹریکٹرز سے 6 لاکھ 44 ہزار کی اسٹیمپ ڈیوٹی بھی نہیں کاٹی۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/E695IUy
0 Comments