Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف آج شام یا کل تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کا امکان

پنجاب کے وزیراعلیٰ کے خلاف آج شام یا کل تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کاامکان ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف نے پنجاب اور کے پی اسمبلی تحلیل کرنے کا اعلان کررکھا ہے، تاہم اس فیصلے پر عملدرآمد کے حوالے اب تک کوئی اطلاعات سامنے نہیں آئیں، لیکن دوسری جانب مسلم لیگ ن نے پنجاب اسمبلی کو بچانے اور اس پر حکومت جمانے کے لئے دو آپشنز استعمال کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لیگی قیادت نے اپنے ارکان کو ہدایات جاری کردی ہیں، اور آج شام یا کل تک وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہیٰ خے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ گورنر پنجاب بلیغ الرحمان جمعہ کے روز وزیراعلی ٰ پنجاب پرویزالہیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہہ سکتے ہیں۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/x8H3AkR

Post a Comment

0 Comments