عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ اُلٹی گنتی شروع ہوگئی ہے یہ ہفتہ فیصلہ کُن ہے۔
اپنی ٹوئٹ میں شیخ رشید نے کہا کہ حکومت سیاسی معاشی اقتصادی اور تعیناتی بحران میں پھنسی ہوئی ہے۔
حکومت پر تنقید کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ یہ زمینی حقائق سے بےخبر اور فضامیں معلق ہیں، نہ ہاتھ آسمان پر نہ پاؤں زمین پر لگ رہے ہیں۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے یہ ہفتہ فیصلہ کُن ہے، گوٹی پھنس گئی ہے، جی کا جانا ٹھہر گیا ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ 26 نومبر کو راولپنڈی کے کمیٹی چوک پر عمران خان کا تاریخی استقبال کریں گے ۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/ECUn6K9
0 Comments