Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

وزیر توانائی سندھ کا وفاق سے نئی گیس پالیسی بنانے کا مطالبہ

وزیرتوانائی سندھ امتیازشیخ نے وفاقی حکومت سے صوبوں کیلئے نئی گیس پالیسی بنانے کا مطالبہ کردیا ہے۔

وزیرتوانائی سندھ امتیازشیخ نے وفاقی وزیر مملکت پٹرولیم مصدق ملک کوخط لکھ کر صوبوں کیلئے نئی گیس پالیسی بنانے کا مطالبہ کردیا ہے۔

وزیرتوانائی سندھ امتیازشیخ نے اپنے خط میں کہا ہے کہ وفاق سندھ حکومت کی مشاورت سے از سر نو گیس پالیسی بنائے، اور وفاقی ریگولیٹری اداروں میں صوبےکی نماٸندگی یقینی بنائےجائے۔

امتیازشیخ نے بتایا ہے کہ سندھ سے یومیہ گیس کی پیداوار2,111 ایم ایم سی ایف ڈی ہے، صوبے کو گیس کی ضرورت 1600سے 1700ایم ایم سی ایف ڈی ہے، جب کہ سندھ کو صرف 700 سے 800 ایم ایم سی ایف ڈی فراہم کی جاتی ہے۔

وزیرتوانائی نے خط میں مزید کہا ہے کہ ملک میں گیس کی پیداوارمیں سندھ کا حصہ 62.30 فیصد، تیل کی پیداوار میں 35.89 اور بجلی میں 20.52 فیصد سندھ کا حصہ ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/f4KpAxr

Post a Comment

0 Comments