آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر قرض کی قسط کے لئے نویں اقتصادی جائزے کا شیڈول تاحال طے نہ ہوسکا۔
قرض پروگرام کے تحت ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط کے حصول کیلئے نویں اقتصادی جائزہ مذاکرات ہونا ابھی باقی ہیں۔
سماء نے آئی ایم ایف مشن کے متوقع دورہ پاکستان سے متعلق نمائندہ آئی ایم ایف ایستر پریز روئز سے رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کیلئے ریکوری پلان کی بروقت تکمیل ضروری ہے۔ انہوں نے عالمی مالیاتی اداروں اور ممالک کی جانب سے پاکستان کی مدد کیلئے بھی سیلاب متاثرین کی بحالی کا پلان ضروری قرار دیا۔
نمائندہ آئی ایم ایف نے کہا کہ انسانی ہمدردی اور بحالی کی ضروریات پورا کرنا ترجیح ہے۔ حکام وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف اخراجات میں کمی اور ٹیکس ریونیو میں اضافے پر زور دے رہا ہے. جبکہ ریکوری پلان کو حتمی شکل دینے پر کام جاری ہے۔
دوسری جانب حکام کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ میکرو اکنامک اور مالیاتی فریم ورک پر جلد حتمی مذاکرات کا آغاز ہوگا۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/QOFo0T8
0 Comments