Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

کارسرکار میں مداخلت، پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانتیں منظور

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے کار سرکار میں مداخلت کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنماؤں فیصل جاوید، عامر کیانی اور راجہ خرم نواز کی درخواست ضمانت منظور کرلی ہیں۔

انسدا دہشت گردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن نے بدھ 23 نومبر کو پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید اور دیگر ملزمان کی جانب سے دائر ضمانت کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنایا۔ عدالت نے گزشتہ روز دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ملزمان کیخلاف تھانہ آئی نائن میں کارسرکار میں مداخلت اور دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔

عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ حکومت تحریک انصاف کے رہنماوں پر دہشت گردی کے مقدمات بنا رہی ہے، جب کہ ملک کے برے حالات ہیں اور معیشت گرگئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک جلد عام انتخابات کی طرف جائے گا، ملک میں معاشی استحکام تبھی آئے گا جب سیاسی استحکام ہوگا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/XuB1y3x

Post a Comment

0 Comments