Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

عمران خان نے اسلام آباد انتظامیہ سے بھی ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ و ٹیک آف کی اجازت مانگ لی

تحریک انصاف نے اسلام آباد انتظامیہ سے عمران خان کے ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ اور ٹیک آف کی تحریری اجازت مانگ لی۔

تحریک انصاف کی جانب سے اسلام آباد انتظامیہ کو خط لکھا گیا ہے، جس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ اور ٹیک آف کے لئے تحریری اجازت مانگی گئی ہے۔

مزید پڑھیں؛ عمران خان نے ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ کیلئے اجازت مانگ لی

پی ٹی آئی کے رہنما علی نواز اعوان کی جانب سے ڈی سی اسلام آباد کو لکھے گئے خط میں مؤقف پیش کرتے ہوئے استدعا کی گئی ہے کہ ممکنہ ایمرجنسی میں ہیلی کاپٹر کا جلسہ گاہ کے قریب تر ہونا ضروری ہے، لہذاٰ انتظامیہ ہمیں 26 نومبر کی صبح 11 سے شام 5 بجے تک عمران خان کے ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ اور ٹیک آف کی اجازت دے۔

پی ٹی آئی کی ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ و ٹیک آف کیلئے درخواست

22 نومبر کو پی ٹی آئی کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں مارچ کے اختتام پر جلسے اور دھرنے کے حوالے سے نئی درخواست دائر کی گئی، جس میں استدعا کی گئی کہ 26 نومبر کو راولپنڈی جلسے تک جانے کیلئے اسلام آباد سے گزرنے اور عمران خان کے ہیلی کاپٹر کو پریڈ گراؤنڈ استعمال کرنے کی اجازت دی جائے۔

درخواست میں یہ بھی استدعا کی گئی ہے کہ وفاقی حکومت کو احکامات جاری کئے جائیں کہ وہ کارکنوں کو ہراساں نہ کرے۔

تحریک انصاف نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دھرنے کی اجازت کیلئے دائر درخواست واپس لے لی تھی۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/zsLTDw7

Post a Comment

0 Comments