Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

نئے آرمی چیف کی تعیناتی وزیراعظم کو وزارت دفاع کی سمری موصول

وزیراعظم شہبازشریف کو نئے آرمی چیف کے حوالے سے وزارت دفاع کی جانب سے سمری موصول ہوگئی۔

پاک فوج کے نئے سربراہ اور چيئرمين جوائنٹ چيفس آف اسٹاف کميٹی کی تقرری کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شريف کی زیر صدارت غیر رسمی مشاورت ہوئی، جس میں اہم وفاقی وزراء اور قريبی رفقاء نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم سینیارٹی کے تحت آرمی چيف کی تقرری کے خواہشمند ہیں، جب کہ حکومتی اور دفاعی حکام اتفاق رائے کے ذریعے تمام فیصلوں پر متفق ہیں۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ اہم تقرریوں کے حوالے سے رات گئے بھی بیک ڈور رابطوں کے ذریعے بعض اہم ملاقاتیں کی گئیں۔

مزید پڑھیں؛ آئین پاکستان میں آرمی چیف کی تعیناتی کا طریقہ

دوسری جانب وزارت دفاع نے نئے آرمی چیف کے حوالے سے سمری وزيراعظم ہاؤس کو بھجوا دی ہے، اور وزيراعظم نے وزارت دفاع کی سمری پر ہوم ورک مکمل کر ليا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے آرمی چیف کی تعیناتی کا عمل ايک دو روز ميں مکمل کر ليا جائے گا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/XU37yO9

Post a Comment

0 Comments