Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

شکر ہے آرمی چیف کی تعیناتی کا معاملہ ختم ہوا، شاہد آفریدی

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کا کہنا ہے کہ شکر ہے آرمی چیف کی تعیناتی کا معاملہ ختم ہوا۔

کراچی میں تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران شاہد خان آفریدی نے کہا کہ یہ ملک سب کا ہے ہم سب مل کر اس کو بہتر بناسکتے ہیں، ہم سب میں جذبہ ہونا چاہیے کہ ملک کے لیے کچھ کریں، اس ملک نے مجھے بہت کچھ دیا ہے، ہر انسان اپنے لیے کماتا ہے لیکن دوسروں کے لیے کام کرنے میں زیادہ سکون ہے۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ بلوچستان میں خواتین کو صحت کے لیے بہت دور دور جانا پڑتا ہے، ہم موبائل ہیلتھ اسپتال کے لیے کام کر رہے ہیں۔

آرمی چیف کی تقرری سے متعلق شاہد خان آفریدی نے کہا کہ شکر ہے آرمی چیف کی تعیناتی کا معاملہ ختم ہوا ، میں سمجھتا ہوں اس پر مسئلہ نہیں ہونا چاہیے۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان کا مزید کہنا تھا کہ جو سینیئر افسر ہو اس کو آرمی چیف بننا چاہیے، فوج ہمارا فخر ہے اور اس کی عزت کرنی چاہیے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/dNmy2uD

Post a Comment

0 Comments