راولپنڈی میں موجود انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے کئی کھلاڑیوں کی طبعیت خراب ہونے کی وجہ سے پہلے ٹیسٹ میچ کا شیڈول کے مطابق انعقاد مشکل میں پڑ گیا ہے۔
انگلینڈ کے کھلاڑیوں کو رواں برس ٹی 20 سیریز کے لئے لاہور میں قیام کے دوران کھانے کے حوالے سے شکایت تھی جس پر ٹیسٹ سیریز کے لئے ان کے ساتھ ایک شیف (باورچی) بھی بھیجا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلینڈ کے 7 آفیشل اور 7 کھلاڑی پیٹ کی خرابی کا شکار ہیں، ان کھلاڑیوں میں کپتان بین اسٹوکس بھی شامل ہیں۔
انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے کھلاڑیوں کی صحت کے حوالے سے وضاحت کی ہے کہ انگلینڈ ٹیسٹ اسکواڈ کے کھلاڑی کورونا وائرس کا شکار نہیں ہوئے بلکہ انہیں وائرل انفیکشن ہوگیا ہے۔
دوسری جانب انگلش کرکٹ ٹیم کے بیٹر جو روٹ نے راولپنڈی میں پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ کورونا یا فوڈ پوائزنگ والی خبر کی وضاحت کر دی گئی ہے، وائرل انفیکشن کا کوئی کچھ کر نہیں سکتا۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/26OYb4J
0 Comments