Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

اسحاق ڈار کو احتساب عدالت سے بڑا ريليف مل گيا

وفاقی وزير خزانہ اسحاق ڈار کو احتساب عدالت سے ريليف مل گيا، احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کے خلاف کارروائی ختم کرنے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے 22 نومبر بروز منگل بڑا فیصلہ سناتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ نواز ( ن ) کے رہنما اور وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف کارروائی ختم کرنے کا حکم دیا۔

عدالتی فیصلے میں احتساب عدالت کا کہنا تھا کہ ترمیمی ایکٹ کے بعد اس کیس پر دائرہ اختیار نہیں۔ ترمیمی ایکٹ کے بعد بریت کی درخواستوں پر فیصلہ بھی ہمارا اختیار نہیں۔

عدالت نے یہ بھی کہا کہ نہ ہم قومی احتساب بیورو ( نیب ) ، نہ ہی ملزمان کے حق میں فیصلہ دے سکتے ہیں۔ اسحاق ڈار کے خلاف جاری ٹرائل یہیں ختم کیا جاتا ہے۔ اس موقع پر عدالت نے اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس نیب کو واپس کردیا۔

قبل ازیں نیب نے سماعت کے دوران کیس پر اسحاق ڈار کے اعتراضات تو مسترد کر دیئے تاہم درخواست بریت کی کھل کر مخالفت نہیں کی تھی۔

احتساب عدالت کے جج جسٹس محمد بشیر نے ایک روز قبل درخواست بریت پر دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

نیب نے 8 ستمبر سال 2017 کو آمدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس دائر کیا تھا، جس کے بعد احتساب عدالت نے 27 ستمبر 2017 کو اسحاق ڈار پر فرد جرم عائد کی، جب کہ بعد ازاں 11 دسمبر 2017 کو اسحاق ڈار کو اشتہاری قرار دیا گیا تھا۔ اسحاق ڈار نے 28 ستمبر کو رواں سال وطن واپس آکر سرنڈر کیا تھا۔

درخواست میں اسحاق ڈار کا مؤقف

درخواست بریت میں درخواست گزار اسحاق ڈار نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ انہوں نے کوئی جرم نہیں کیا، تمام اثاثے جائز ذرائع سے اُس دوران بنائے گئے جب وہ پبلک آفس ہولڈر نہیں تھے، نیب نے حقائق کی چھان بین کئے بغیر کیس بنایا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/t3FC9LE

Post a Comment

0 Comments