سردی کی آمد کے ساتھ ہی ملک کے مختلف شہروں میں گیس کی لوڈ شیڈنگ شروع ہوگئی ہے۔
سردی کا موسم ابھی پوری طرح نہیں آیا، لیکن مختلف شہروں میں گیس لوڈ شیڈنگ نے عوام کو پریشان کردیا ہے۔
ترسیل کار کمپنیاں قدرتی گیس اورآر ایل این جی ملا کر گھریلو صارفین کو مجموعی طور پر ایک ہزار 600 ایم ایم سی ایف ڈی گیس فراہم کررہی ہیں، جب کہ سردی میں صارفین کی طلب 3 ہزار ایم ایم سی ایف ڈی ہے۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں گیس لوڈشیڈنگ سےعوام پریشان ہیں، گلشن اقبال، نارتھ کراچی، سولجر بازا، کورنگی، اورنگی، بلدیہ ٹاؤن اور انچولی سمیت دیگر علاقوں میں گیس لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
لانڈھی سمیت مختلف علاقوں میں شہری گلی اور گھر کی چھتوں پر لکڑیاں جلا کر کھانا پکانے پر مجبور ہوگئے ہیں۔
کراچی میں خواتین کا کہنا ہے کہ گیس نہ ہونے کی وجہ سے سیلنڈر کا استعمال شروع کر دیا ہے، اور مہینے میں 5 ہزار روپے گیس سلنڈر بھرانے پرخرچ ہو جاتے ہیں، جب کہ لائن میں لگنے کی اذیت الگ مصیبت ہے۔
لاہور کے مختلف علاقوں سے خواتین کا کہناہے کہ دن میں صرف تین بار گیس میسر ہوتی ہے، اور وہ بھی مقررہ اوقات میں نہیں آتی۔۔ بہت بار احتجاج کیا مگر کچھ نہیں ہوا۔
خواتین کا کہنا ہے کہ بچوں کو اکثر بغير ناشتے کے ہی اسکول جانا پڑتا ہے، متعدد باراحتجاج بھی کیا، لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔
قلات میں سوئی گیس کی بندش و بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف خواتین اور بچوں نے احتجاج کیا، جس کی وجہ سے کوئٹہ کراچی شاہراہ پر ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/i9VdzHW
0 Comments