راولپنڈی کے علامہ اقبال پارک میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما اسدعمر کا کہنا تھا کہ جی ایچ کیو نے لکھ کر کہا کہ پریڈ گراؤنڈ میں عمران خان کا ہیلی کاپٹر اتارنے کا مسئلہ نہیں، اور رانا ثناء اللہ بھی کہتے ہیں اگر اداروں کو اعتراض نہیں تو ہمیں بھی نہیں، لیکن ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کہہ رہے ہیں کہ یہ نہیں ہونے دوں گا۔
اسد عمر نے ڈی سی اسلام آباد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ عمران خان کی زندگی خطرے میں ڈال رہے ہیں، جب کہ وفاقی حکومت عمران خان کیلئے خطرہ بڑھانے میں براہ راست ذمہ دار ہے، جلسے کے این او سی پر ڈی سی کے دستخط ہیں، ان کو ذمہ داری لینی ہوگی۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عمران خان کا ہیلی کاپٹر پریڈ گراؤنڈ میں ہی اترے گا، اور اس کے لئے تمام انتظامات کر لیے گئے ہیں، جی ایچ کیو نے اجازت دے دی، ڈی سی کون ہوتے ہیں، عمران خان کو ہم یہاں آرام سے لا سکتے ہیں، فیصلہ کپتان نے کرنا ہے، کل شام کا لائحہ عمل وہی بتائیں گے۔
اسدعمر نے کہا کہ فیض آباد راولپنڈی میں لگائی گئی خیمہ بستی میں ملک بھر سے کارکنان پہنچیں گے، پاکستانی قوم حقیقت میں آزاد اور زندہ ہے اور سمجھ چکی ہے کہ تحریک کی کامیابی قریب آچکی ہے، جب کہ ہمارے کپتان بھی گولیاں کھا کر بھی اس قوم کی قیادت کرنے آرہے ہیں، لوگوں کو توقعات ہیں کہ مختلف پاکستان سامنے آئے گا۔
تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھاکہ 25 مئی کو طاقت کا استعمال کیا گیا تھا، خواتین کو سوشل میڈیا سے پوسٹیں ہٹانے کا کہا گیا، اس بار بھی ایک صاحب مجھے تھریٹ الرٹ بھیجتے جارہے ہیں، گراونڈ کے اندر 30 ہزار افراد سے کسی کو سیکیورٹی کا مسئلہ نہیں ہے، لیکن اگر کوئی باہر بیٹھا ہوگا تو اس کا کیا ہوگا، راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ سے بات کر لیں گے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/rLKIZpN
0 Comments