Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

کراچی میں بوڑھے موٹر سائیکل سوار کو کرتب بازی مہنگی پڑ گئی

کراچی ٹریفک پولیس نے سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے مصروف سڑک پر کرتب بازی کرنے والے بوڑھے موٹر سائیکل سوار کو گرفتار کرادیا۔

گزشتہ چند روز سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے، جس میں ایک بوڑھا شخص ایک خاتون اور شیر خوار بچے کے ہمراہ کراچی کی مصروف شاہراہ راشد منہاس روڈ اور سہراب گوٹھ فلائی اوور پر حد سے زیادہ رفتار سے موٹر سائیکل چلا رہا ہے اور اس دوران مختلف کرتب دکھانے کی کوشش کررہا ہے۔

کراچی ٹریفک پولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل ٹریفک پولیس کراچی احمد نواز نے وائرل ہونے والی ویڈیو کا فوری نوٹس لیا اور ویڈیو میں نظر آنے والے موٹر سائیکل سوار شخص کے خلاف قانونی کارروائی کی ہدایت کی۔

ہدایات کی روشنی میں ٹریفک سیکشن گلبرگ نے کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ شخص کو گرفتار کرکے اس کے خلاف تیز رفتاری غفلت اور لاپرواہی سے عوامی شاہراہ پر موٹر سائیکل چلانے کی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کروائی۔

کراچی ٹریفک پولیس نے عوام کو یاد دہانی کرائی کہ غفلت، لاپرواہی یا تیزرفتاری سے موٹر سائیکل یا گاڑی چلانا ناصر ف قابل سزا جرم ہے بلکہ دوسروں کی زندگیوں کے ساتھ ساتھ آپ کے لیے بھی جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔ احتیاط کیجئے اور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیجئے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/AYM6IrV

Post a Comment

0 Comments