Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

عمران خان اسٹیبلشمنٹ سے مداخلت کی بھیک مانگتے ہیں اور انکار پر غدار کہتے ہیں، مریم نواز

مسلم لیگ ن کے نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان اسٹیبلشمنٹ سے غیر آئینی مداخلت کی بھیک مانگتے ہیں اور جب انہیں انکار کیا جاتا ہے تو یہ انہیں غدار کہتے ہیں

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ٹویٹ پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان کی یادداشت 2018 تک نہیں جاتی، جب انہوں نے چند افسران کے ساتھ مل کر نواز شریف کے خلاف سازش کی تھی۔

اپنی ٹویٹ میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان نے عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا، ان افسران کو متنازعہ بنایا اور ان کے مستقبل تباہ کیے، قائد اعظم کا یہ فرمان اس وقت یاد نہیں آیا۔

لیگی رہنما نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی سیاست آپ کے ہاتھ آنکھیں اور کانوں کی رخصتی کے ساتھ دفن ہو گئی ہے۔

مریم نواز نے عمران خان کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مزید کہا کہ آپ کے پاس منتخب یاداشت ہے، آپ لوگ نہیں رکھتے بلکہ اسٹیبلشمنٹ کے کچھ عناصر کے ساتھ گٹھ جوڑ کرتے ہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ کے چند عناصر آپ کو اپنے کٹھ پتلی کی طرح پالتے اور کھلاتے ہیں، اور آپ ان کی غیر آئینی مداخلت کی بھیک مانگتے ہیں اور جب آپ کو انکار کیا جاتا ہے تو آپ انہیں غدار کہتے ہیں۔

ن لیگ کی نائب صدر نے عمران خان کو کہا کہ کیا آپ میں اعتماد کی کمی کے بارے میں بات کرنے کی جرات ہے، کیا آپ عوام کو بیوقوف سمجھتے ہیں۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/5VHvmpI

Post a Comment

0 Comments