اسلام آباد کی ماتحت عدالت نے بچوں کے سامنے ماں کو قتل کرنے والے باپ کو پھانسی کی سزا سنا دی۔
ناصر حسین نے نومبر 2020 کو اپنے بچوں کے سامنے بیوی کا قتل کردیا تھا۔ واقعے کا مقدمہ اسلام آباد کے سہالہ پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا تھا۔
ڈسٹرکٹ سیشن جج اسلام آباد عطا ربانی نے گواہوں اور شہادتوں کی روشنی میں جرم ثابت ہونے پر ناصر حسین کو سزائے موت سنادی۔
15 صفحات پر مشتمل فیصلے میں قرار دیا گیا ہے کہ استغاثہ کیس کو ثابت کرنےمیں کامیاب رہا ، مجرم ناصر حسین نے 19 نومبر 2020 کو بیوی کو بچوں کے سامنےقتل کیا اور بیٹوں نے عدالت کے سامنے اپنے پیان کی تصدیق کی۔
فیصلے میں کہا گیا کہ مجرم نشے کا عادی اور بیوی پر تشدد کرتا تھا، مقتولہ نے اس حوالے سے رشتہ داروں کو کئی بار بتایا۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ مجرم کے وکیل اپنے مؤکل کے حق میں کوئی مؤثر دلیل پیش نہیں کر سکے
from Samaa - Latest News https://ift.tt/7cJistN
0 Comments