توشہ خانہ اسکینڈل میں عمران خان کی ایک اور ہوش اُڑا دینے والی کہانی سامنے آگئی ہے۔
عمران خان نے توشہ خانے سے اونے پونے داموں صرف گھڑی ہی نہیں قیمتی انگوٹھیاں بھی حاصل کیں۔
سماء انویسٹی گیشن یونٹ کے مطابق عمران خان کو بحیثیت وزیراعظم بین الاقوامی دوروں کے دوران مجموعی طور پر 89 تحائف ملے، جن میں سے انہوں نے 43 تحائف کسی بھی قسم کی ادائیگی کے بغیر رکھ لیے۔
سرکاری دستاویز سے یہ انکشاف ہوا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کو ایک عرب ملک سے ہیرے کی 2 انگوٹھیاں تحفے میں ملیں، انگوٹھیوں کی قیمت کا تخمینہ 2 لاکھ 30 ہزار روپے لگایا گیا، 50 فیصد ادائیگی کے بعد انگوٹھیوں کے لئے صرف ایک لاکھ 15 ہزار 200 روپے ادا کیے گئے۔
عمران خان نے ایک انگوٹھی 40 ہزار 500 روپے جب کہ دوسری انگوٹھی صرف 74 ہزار 700 روپے میں حاصل کی۔
توشہ خانے سے لی گئی انگوٹھیاں عمران خان کے پاس ہی ہیں یا نہیں، اس حوالے سے سرکاری دستاویز میں کچھ واضح نہیں۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/2IfXtZ0
0 Comments