Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

سال 2022ء کے بہترین ٹیسٹ کرکٹر کیلئے 4 کھلاڑی نامزد

آئی سی سی نے مینز ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر 2022 کیلئے نامزدگیوں کا اعلان کردیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے جمعہ کو سال 2022 میں ٹیسٹ کرکٹ میں بہترین کاکرکردگی دکھانے والے کھلاڑی کے انتخاب کیلئے چار کرکٹرز کی نامزدگی کا اعلان کیا ہے جس میں سے کسی ایک کرکٹر کو سال کے بہترین ٹیسٹ کرکٹر کے اعزاز سے نوازا جائے گا۔

آئی سی سی کی جانب سے اعلان کردہ ان چاروں کھلاڑیوں میں بدقسمتی سے کوئی بھی پاکستانی کھلاری اپنی جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہوسکا۔

نامزد کیے گئے کرکٹرز میں انگلینڈ کے بین اسٹوکس اور جونی بیرسٹو، آسٹریلیا کے عثمان خواجہ اور جنوبی افریقا کے کاگیوسو ربادا کے نام شامل ہیں۔

انگلینڈ کے بین اسٹوکس نے سال 2022 میں 15 میچز میں 870 رنز بنانے کے ساتھ 26 وکٹیں بھی حاصل کیں جبکہ جونی بیرسٹو نے 10 ٹیسٹ میچز میں 1061 رنز بنائے۔ انہوں نے ان میچز میں 6 سینچریاں اور ایک نصف سنچری بھی اسکور کی۔

آسٹریلیا کے عثمان خواجہ نے سال 2022 میں 11 ٹیسٹ میچز میں 1080 رنز بنائے جس میں چار سنچریاں اور پانچ نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔

جنوبی افریقا کے کاگیسو ربادا کو شاندار بالنگ پرفارمنس پر بہترین ٹیسٹ کرکٹرز کیلئے نامزد کیا گیا ہے، انہوں نے سال 2022 میں 9 ٹیسٹ میچز میں 47 وکٹیں حاصل کیں۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/9BxiHt5

Post a Comment

0 Comments