لاہور ہائی کورٹ نے اسموگ کے پیش نظر تعلیمی ادارے مزید 7 روز بند کرنے کا حکم دے دیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اسموگ کے تدارک کے لیے دائر درواستوں پر سماعت کی۔
عدالت نے اسکولز اور کالجز کی چھٹیوں کے لئے مزید 7 دنوں کی توسیع کا حکم دے دیا۔
ہائی کورٹ کی جانب سے ہدایت کی گئی کہ عدالتی حکم پرعمل درآمد کے لئے متعلقہ محکمے نوٹی فکیشن جاری کریں۔
پنجاب حکومت کے وکیل نے بتایا کہ جیسے ہی عدالت کا تحریری حکم جاری ہوگا تو عمل درآمد کو یقینی بنائیں گے۔
لاہور ہائی کورٹ نے ہدایت کی کہ پی ڈی ایم اے کیمروں کے ذریعے اسموگ مانیٹرنگ کرے ، اس سلسلے میں محکمہ ماحولیات سے اسموگ کی مانيٹرنگ کے لیے کیمرے خریدنے سے متعلق لاگت کی تخمینہ رپورٹ بھی مانگ لی گئی۔
جسٹس شاہد کریم نے ريمارکس ديئے کہ اسموگ پر قابو پانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ کیس ک مزید سماعت 30 دسمبر کو ہوگی۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/tCwkoa9
0 Comments