Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

ڈپٹی اسپیکر خیبرپختونخوا محمود جان پر فائرنگ

ڈپٹی اسپیکر خیبرپختونخوا محمود جان پر فائرنگ ہوئی تاہم خوش قسمتی سے وہ محفوظ رہے۔

خیبر پختون خوا کے ضلع تورغر کی یونین کونسل شگئی میں ڈپٹی اسپیکر خیبرپختونخوا محمود جان پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی، تاہم خوش قسمتی وہ محفوظ رہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

ایس پی آپریشنز کاشف عباسی کہنا ہے کہ محمود جان شگئی کے نواحی علاقے کی ایک تقریب میں موجود تھے، اور جس ہجرے میں تقریب تھی اس کے قریب فائرنگ کاواقعہ پیش آیا، فائرنگ کے واقعے میں محمود جان محفوظ رہے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ محمودجان کا خاندانی زمینی تنازعہ چل رہا ہے، تاہم ابھی کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے، واقعے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے، اور محمود جان سے بھی بیانات لئے جارہے ہیں۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/Sny25zH

Post a Comment

0 Comments