پاکستان پیپلز پارٹی کے دیرینہ رہنما اور معروف قانون دان بیرسٹر اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی جن کے ساتھ مصلحت کے ساتھ چل رہی ہے وہ ہمارے ساتھ مخلص نہیں ہیں۔
لاہور ہائی کورٹ بار میں بےنظیر بھٹو کی برسی کے موقع پرمنعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا کہ پیپلز پارٹی جن کے ساتھ مصلحت کے ساتھ چل رہی ہے وہ ہمارے ساتھ مخلص نہیں۔
اعتزاز احسن نے کہا کہ اگر ہم پنجاب میں ایسے ہی چلتے رہے تو مصلحت کرنے والے ہمارے سگے نہیں ہیں وہ پنجاب میں ہمیں ختم کردیں گے۔
سینئیر پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ہم پھر سی یا ڈی کلاس کی ٹیم ہوں گے اور مقابلہ پھر نواز شریف اور عمران خان کے درمیان ہوگا۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/N6SZ5eU
0 Comments